Published From Aurangabad & Buldhana

Ramazan 2021 : روزہ کے دوران ہو سر میں درد تو ان طریقوں سے پائیں آرام

رمضان المبارک کے دوران اکثر کئی مرتبہ روزہ دار سردرد سے پریشان رہتے ہیں ۔ خاص طور پر جب کام یا نوکری کیلئے باہر نکلنے کے دوران تیز دھوپ کا سامنا کرنا پڑے یا پھر کئی مرتبہ رمضان میں جب نیند پوری نہیں ہوپاتی ہے ، تب بھی سردرد کی پریشانی لاحق ہوجاتی ہے ۔ حالانکہ اس حالت میں روزہ دار درد کی دوا تو نہیں لے سکتا ، مگر کچھ دیگر طریقے ہیں ، جن کی مدد سے روزہ کے دوران ہونے والے سردرد پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ ویسے تو سردرد سے چھٹکارہ پانے کا سب سے اچھا طریقہ آرام کرنے کی کوشش کرنا ہے ، خواہ کچھ منٹوں کیلئے ہی آرام کیوں نہ کیا جائے ۔ نیز کچھ دیر موثر طریقے بھی ہیں جن کی مدد سے آپ سردرد سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں ۔

کشیدگی سے دور رہیں
العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق سر درد کا بنیادی سبب کسی وجہ سے ہونے والا تناؤ ہے ، لہذا کچھ دیر کے لیے تناؤ اور کشیدگی کے اس ذریعے سے دور ہو جانا چاہیے ۔

اپنی آنکھیں بند کریں
اگر محسوس کریں کہ آپ کا سر شدید درد کے سبب "پھٹنے” کے قریب ہے تو فورا اپنی آنکھوں کو بند کرلیں اور تمام تر مشقت اپنے خوابوں کے واسطے چھوڑ دیں خواہ چند منٹوں کے لیے ہی سہی۔ یہ طریقہ تناؤ پر قابو پانے میں جادوئی اثر رکھتا ہے۔

کمپیوٹر اسکرین سے دور ہو جائیں
آپ کی آنکھ سر درد کا سبب بننے والے تناؤ سے سب سے پہلے متاثر ہوتی ہے۔ اگر آپ سر درد سے دوچار ہیں تو اپنی آنکھوں کو کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ وغیرہ کی اسکرین دیکھ کر مزید مشکل میں نہ ڈالیں.. کیوں کہ اس سے آپ کے سر درد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

غسل کرنے سے ملے گا آرام
کئی مرتبہ سر درد کا علاج بہتے ہوئے پانی کے نیچے کھڑے ہونے اور نہانے میں ہوتا ہے۔ نیم گرم پانی بعض مرتبہ بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔

سانس کی ورزش
گہری سانس لینا.. یہ سر کے درد کے خاتمے کے لیے ایک بہترین طریقہ ہے۔ آپ اپنی جگہ بیٹھے رہ کر اپنی آنکھ بند کر لیں۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے گہری سانس لیجیے۔ یہاں تک کہ آپ محسوس کریں کہ ہوا آپ کے معدے کو بھر رہی ہے۔ اس کے بعد بہت آہستہ رفتار سے سانس کو کو باہر نکالیں۔ آپ 10 مرتبہ ایسا کریں جس کے بعد بڑی حد تک فرق سامنے آئے گا۔

یہ کام بھی دے گا آرام
اپنی گردن کو دائیں اور بائیں جانب موڑیئے اور پھر اس کو دائرے کی شکل میں گُھمائیں۔ اس کے بعد اپنے کندھوں کو آگے اور پھر پیچھے حرکت دینا شروع کریں۔ ہر ورزش کو 10 مرتبہ کریں۔ ان کا مقصد پٹھوں کو آرام پہنچانا ہے جس سے آپ کے سر میں ہونے والے درد پر بھی روک لگے گی۔

NEWS18 URDU

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!