Published From Aurangabad & Buldhana

یہ وقت وزیر اعظم ہاؤس پر ہزاروں کروڑ خرچ کرنے کا نہیں: پرینکا گاندھی

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت وزیر اعظم ہاؤس کی تعمیر پر 13000 کروڑ روپے خرچ کرنے کی موزونیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وسائل کو لوگوں کی جان بچانے کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے، اور یہ وقت کی مانگ ہے۔ پرینکا واڈرا نے ٹوئٹ کیا ’’جب ملک کے عوام آکسیجن، ویکسین، اسپتال بیڈ، ادویات کی کمی سے جدوجہد کر رہے ہیں، تو بہتر ہوگا کہ حکومت ایک نئی عمارت وزیر اعظم کا گھر 13000 کروڑ سے بنانے کی بجائے لوگوں کی جان بچانے کے لئے تمام وسائل لوگوں کی جان بچانے میں لگائے تو اس طرح کے اخراجات سے عوام میں پیغام جاتا ہے کہ سرکار کی ترجیحات کسی اور سمت میں ہے۔

اس سے قبل، پارٹی کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس منصوبے پر حکومت پر حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ملک میں دو کروڑ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ صورتحال ہے تو ایسے میں وزیر اعظم یعنی مودی جی، وزیر اعظم آفس، وزارتی دفتر، پارلیمنٹ کی نئی عممارت بنانی زیادہ ضروری ہے یا زندگی بچانے والی ادویات، آکسیجن، وینٹی لیٹر، اسپتال کے بیڈ مہیا کرانا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!