Published From Aurangabad & Buldhana

کیا اتر پردیش میں اویسی کا مایاوتی سے ہوگا اتحاد؟

لکھنو دہرہ دون: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 (UP Assembly Election 2022) کو لے کر صوبے کے سبھی جماعتیں حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ اس درمیان کئی سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی اتحاد کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ وہیں، اس دوران یوپی میں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم (AIMIM) اور بی ایس پی (BSP) کے ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کی خبر سے سیاسی بھونچال آگیا۔ بی ایس پی سربراہ اور یوپی کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی (Mayawati) ان قیاس آرائیوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اترپردیش اور اتراکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی اکیلے میدان میں اترے گی۔ کسی کے ساتھ اتحاد کا کوئی سوال نہیں ہے۔

اس کے علاوہ مایاوتی نے کہا، ’میڈیا کے ایک نیوز چینل میں کل سے یہ خبر شائع کی جارہی ہے کی یوپی میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں اسدالدین اویسی کی پارٹی اور بی ایس پی ایک ساتھ مل کر لڑکیں گی۔ یہ خبر پوری طرح غلط، جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ اس میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے۔ بی ایس پی اس کی زبردست تردید کرتی ہے‘۔

NEWS18 URDU

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!