Published From Aurangabad & Buldhana

کورونا : اب امریکہ نے بھی بھارت پر سفر کی پابندیاں عائد کی

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی وبا کووڈ 19 کی نئی قسم کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرنے کافیصلہ کیا ہے جو 4 مئی سے نافذ ہوں گی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے سینڑ فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مشورے پر بھارت پر سفری پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارت میں کورونا کیسزتھم نہیں رہے ہیں۔

بائیڈن نے اس سلسلے میں ایک اعلامیہ پر دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کورونا کے نئے اسٹرن کے ایک تہائی سے زیادہ کیسز بھارت میں ہیں ۔ ملک کے عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر یہ پابندیاں ضروری ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!