Published From Aurangabad & Buldhana

کل ہوگا چاند گہن، ہندوستان کے بعض علاقوں میں آئے گا نظر

یو این آئی

حیدرآباد: سال 2021 کے دو چاند گہن اور دو سورج گہن میں سے پہلا چاند گہن بدھ کو ہوگا۔ یہ چاند گہن ہندوستان کے صرف چند مقامات پر اس وقت نظر آئے گا جب چاند کا چھوٹا حصہ تاریک نظر آنے لگے گا۔ یہ چاند گہن شام 6.23 سے پہلے چاند نکلنے کے وقت نظر آئے گا۔ پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر این رگھو نندن کمار نے بتایا کہ جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، ایشیا، آسٹریلیا، انتارتیکا، بحر اوقیانوس اور بحرہند کا احاطہ کرنے والے علاقوں میں نظر آئے گا۔

رگھو نندن کمار نے کہا کہ کل 2.16 بجے دن مختلف مرحلوں میں شروع ہوگا اور اس کا اختتام شام 7.21 بجے ہوگا۔ ہندوستان کے صرف چند مقامات پر ہی یہ چاند گہن نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکم، مغربی بنگال، اوڈیشہ کے بعض حصوں میں اس کی جھلک دیکھی جاسکے گی۔ پورٹ بلیر کے عوام سب سے پہلے اس گہن کو 43 منٹ کے لئے چاند کے نکلنے کے ساتھ ہی دیکھ پائیں گے۔

چاند گہن اگرتلہ میں (18.06) بجے، ایزوال میں (17.59) بجے، کولکتہ میں (18.15) بجے، چیروپونجی میں (18.06) بجے، کوچ بہار میں (18.18) بجے، ڈائمنڈ ہاربر میں (18.15) بجے، گوہاٹی میں (18.09) بجے، امپھال میں (17.56) بجے، ایٹا نگر میں (18.02) بجے، کوہیما میں (17.57) بجے، مالدا میں (18.21) بجے، شمالی لکھیم پور میں (18.00) بجے، پارادیپ میں (18.18) بجے، پورٹ بلیر میں (17.38) بجے، پوری میں (18.21) بجے، شیلانگ میں (18.06) بجے اور سلچر میں (18.01) بجے نظر آئے گا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!