Published From Aurangabad & Buldhana

کلبھوش جادھو کو سزا کے خلاف اپیل کی دی گئی اجازت

نئی دہلی : پاکستان کی پارلیمنٹ نے کلبھوشن جادھو کے معاملہ میں بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ پڑوسی ملک نے کلبھوشن جادھو کو پاکستان کے ذریعہ دی گئی سزا کے خلاف کسی بھی ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ دراصل پاکستان نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ریویو اینڈ ری کنسیڈریشن آرڈیننس 2020 کو منظوری دی ہے ۔ پاکستانی میڈیا کے حوالے سے اے این آئی نے یہ جانکاری دی ہے۔

بتادیں کہ مئی مہینہ کی شروعات میں کلبھوشن جادھو کی موت کی سزا کے معاملہ کی سماعت کررہی پاکستان کی ایک اعلی عدالت نے ہندوستان سے معاملات میں قانونی کارروائی میں تعاون کرنے کیلئے کہا تھا ۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ عدالت میں پیش ہونے کا مطلب خود مختاری میں چھوٹ نہیں ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی تین رکنی بینچ نے بدھ کو پاکستان کی قانون اور انصاف کی وزارت کی عرضی پر سماعت شروع کی ، جس میں جادھو کیلئے وکیل مقرر کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!