Published From Aurangabad & Buldhana

کسان تحریک : جنتر منتر پر’ کسان سنسد‘ کا اہتمام

نئی دہلی : زرعی اصلاحات کے قوانین کے خلاف احتجاج میں متحدہ کسان مورچہ کی جانب سے جمعرات کے روز قومی راجدھانی واقع جنتر منتر میں ‘کسان سنسد‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کے مطالبات کی تکمیل تک تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر کسان رہنما یوگیندر یادو نے کہا کہ مرکزی حکومت کسان مخالف ہے اور اس سے کسانوں کی توہین ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسانوں کی تنظیموں کی ایک تحریک ہے، جن میں سے کچھ سیاسی نظریہ بھی رکھتے ہیں۔ ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب ووٹرز نے ایک وہپ جاری کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ اور ہے۔ اگر حکومت ناراض کسانوں کو مٹھی بھر سمجھتی ہے تو پھر ان کی نگرانی کے لئے 30-40 ہزار پولیس اہلکار کیوں تعینات کیے گئے ہیں۔

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!