Published From Aurangabad & Buldhana

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملہ، 4 دہشت گرد اور 2 شہری ہوئے ہلاک

اسلام آباد : پاکستان کے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے گرینیڈ سے حملہ کر دیا اور فائرنگ کر دی۔ حملے کو انجام دینے والے چاروں دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے جبکہ دو شہری بھی مارے گئے ہیں۔ اس واقعہ میں چھ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔


ڈان کے مطابق، صبح تقریبا نو بجے ان دہشت گردوں نے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ سے اندر جانے کی کوشش کی اور گولیاں برسانی شروع کر دیں۔ اندر گھسنے کے لئے انہوں نے گیٹ پر ہی گرینیڈ سے ایک دھماکہ بھی کیا۔ اس گرینیڈ کی زد میں آ کر دو عام شہریوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ گیٹ پر ہی تین دہشت گردوں کو مار دیا گیا جبکہ ایک دہشت گرد کو احاطے میں گھسنے کے بعد مار دیا گیا ہے۔ تقریبا چھ زخمیوں کو سول اسپتال کراچی میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق، حملہ کرنے والے چار دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے لیکن ایک اسٹاک ایکسچینج میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ حملے میں کم از کم دو عام شہریوں کی موت ہو گئی ہے۔

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے ٹویٹ کر کہا ہے کہ ہم نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ زیادہ سے زیادہ دہشت گردوں کو زندہ پکڑنا ہے جس سے ان کے آقاوں کو بھی ایسی سزا دی جا سکے جو باقی دہشت گردوں کے لئے بھی ایک مثال بن جائے۔ ہم ہر قیمت پر سندھ کا تحفظ کریں گے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!