Published From Aurangabad & Buldhana

کتابی سلسلہ عالمگیر ادب کی جانب سے اجلاس اعتراف خدمات اور محفل مشاعرہ

اورنگ آباد (راست ) ملکی سطح پر کتابی سلسلہ عالمگیر ادب اورنگ آباد کا نام اپنے تخلیقی کاوشات اور ادب میں اپنی گراں قدر کوششوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کتابی سلسلے کے تحت ہر ہفتہ شہر اورنگ آبادمیں ادبی نشست کی جاتی ہے ۔ ادب سے متعلق حضرات سر جوڑ کر اپنی تخلیقات پیش کرتے اور اس پر اصلاح کا کام سر انجام دیتے ہیں۔ کتابی سلسلہ عالمگیرادب کے بانی مرحوم عارف خورشید نے اس کتابی سلسلہ کو اس لیے قائم کیا تھا تا کہ نئی نسل تک اساتذہ کرام کی تحریریں پہنچ سکیں اور ساتھ ہی نئی پود کو ایک روش ملے جس پر چل کر وہ ادب کی خدمت سر انجام دے سکے۔اسی فکر کے تحت اب تک عالمگیر ادب کے کئی کتابیں سلسلے منظر عام پر آ چکے ہیں۔اراکین سلسلہ عالمگیر ادب ایک اور روایت کو نبھاتا ہے جس میں وہ اردو ادب کے ان پرستاروں کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتا ہے جو اپنی زندگی کا بڑا حصہ ادب کے لیے وقف کرچکے ہیں ۔اراکین عالمگیر ادب کا مقصد ان حضرات کی خدمات کو سرہانا اور ان کی تخلیقات اور افکار کی قدر کرنا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی امسال کا ۳۲ /اکتوبر کا اجلا س ہے جس میں شہر اورنگ آباد و پڑوس شہر کے معززین ادب کی کاوشات پر ان کا اعتراف خدمات رکھا جا رہا ہے۔ اس ضمن میںاجلاس ۳۲ /اکتوبر ۲۲۰۲ءبروز اتوار، صبح ۱۱ بجے بمقام عالمگیر ہال،نزد شاہی مسجد ، قلعہ ارک ، اورنگ آباد میںرکھا گیا ہے جہاں پر محترمہ رعنا حیدری، محترم احمد اقبال، محترم عنایت علی انجینئر اور محترم عبدالرحیم ارمان جالنوی کی خدمت میں مومنٹوز و گلہائے عقیدت پیش کر ان کے ادب اور ان کی شخصیت پرمفصلاً گفتگو کی جائیں گی۔اجلاس کے فوراً بعد ظہرانے کا نظم کیا گیا ہے جس کے بعد خجستہ بنیاد شہر اورنگ آباد کے اساتذہ شعرائے کرام اپنا کلام پیش کریں گے اسی کے ساتھ نئی نسل کے شاعر بھی اپنی طبع آزمائی اساتذہ کرام سے سامنے کرنے والے ہیں۔ عمائدین شہر سے شمولیت کی درخواست ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!