Published From Aurangabad & Buldhana

4 مارچ سے شروع ہوگی ’وومنس پریمیئر لیگ‘ ممبئی اور احمدآباد کے درمیان ہوگا پہلا میچ، فائنل 26 مارچ کو

وومنس پریمیئر لیگ کی شروعات چار مارچ سے ہورہی ہے۔ پہلا میچ ممبئی اور احمدآباد کے درمیان ہوگا۔ اس لیگ کاپہلا سیزن کل 23 دن جاری رہے گا۔ فائنل مقابلہ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے اس لیگ کے شیڈیول کو لے کر کوئی آفیشل جانکاری نہیں دی ہے، تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی خواتین پریمیئر لیگ کی بلاک بسٹر اوپننگ کا منصوبہ بنارہا ہے۔

پہلے مقابلے میں ممبئی اور احمدآباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ممبئی کا مالکانہ حق مکیش امبانی کے پاس ہے، وہیں احمدآباد کے مالک گوتم اڈانی ہیں۔ اس میچ میں ہندوستان کے یہ دونوں بڑے بزنس مین آمنے سامنے ہوں گے۔

بی سی سی آئی وومنس پریمئر لیگ کو ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شروع کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ یہ لیگ ممبئی کے سی سی آئی اور ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم خواتین کے آئی پی ایل میچوں کی میزبانی نہیں کرے گا کیونکہ ہندوستان کی مردوں کی ٹیم مارچ کے مہینے میں اسی میدان میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد اپریل میں اس گراؤنڈ میں آئی پی ایل کے میچز بھی ہوں گے۔ ممبئی انڈینس کی ٹیم بھی آئی پی ایل سے قبل یہاں پریکٹس کرے گی۔ ڈبلیو پی ایل کا دوسرا میچ 5 مارچ کو سی سی آئی میں بنگلورو اور دہلی کی ٹیموں کے درمیان ہو سکتا ہے۔

صرف ایک ایلیمنیٹر میچ
میڈیا رپورٹ کی مانیں تو پانچ میں سے تین ٹیمیں پلے آف میں پہنچیں گی۔ پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست پر رہنے والی ٹیم سیدھے فائنل میں جگہ بنائے گی۔ وہیں، دوسرے اور تیسرے مقام پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمینیٹر میچ کھیلیں گی۔ یہاں جیتنے والی ٹیم فائنل میں پوائنٹ ٹیبل میں اول رہنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے اور پانچویں مقام پر رہنے والی ٹیموں کا سفر لیگ اسٹیج میں ہی ختم ہوجائے گا۔ اس لیگ میں مجموعی طور پر 22 میچ ہوں گے۔ 23 دن تک چلنے والے ٹورنامنٹ میں پانچ دن ایسے ہوں گے، جب کوئی میچ نہیں ہوگا۔ 17 مارچ، 19 مارچ، 22 مارچ، 23 مارچ، اور 25 مارچ کو کوئی میچ نہیں ہوگا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!