Published From Aurangabad & Buldhana

پاکستان -آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ:وارنراور لابوشین کی سنچریاں ،پہلے دن آسٹریلیا کا اسکور 302رنوں پر 1وکٹ

ڈے نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنائے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر اور مارنس لابوشین نے اپنی سنچریاں مکمل کر لی ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔ جو برنس کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے لیا اور وہ صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وارنر اور مارنس لابوشین موجود ہیں اور 294 رنز کی شرکت داری قائم کر چکے ہیں۔

آسٹریلین کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی وننگ ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ پاکستان نے تین تبدیلیاں کی ہیں۔ عمران خان، نسیم شاہ اور حارث سہیل کی جگہ محمد عباس، امام الحق اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ موسیٰ خان اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!