پاکستان کے تیز گیندباز شاہین شاہ آفریدی جمعہ کے روز پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی عالیشان تقریب کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ اور کرکٹ سے جڑی کئی ہستیاں موجود تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی رشتہ میں شاہین آفریدی کے چچا لگتے ہیں۔ یعنی شاہین کی شادی ان کی چچازاد بہن سے ہوئی ہے۔
بہت بہت مبارک ہو!
شاہین شاہ آفریدی سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئےشادی کی تقریب میں ساتھ کرکٹرز سمیت اہم شخصیات کی شرکت#ShaheenShahAfridi
#nikkah @iShaheenAfridi @SAfridiOfficial pic.twitter.com/bNMLOvxElv— Iftikhar Ahmad Razakhani (@IARazakhani) February 3, 2023
شاہین کی شادی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سرفراز خان، شاداب خان، نسیم شاہ سمیت کئی دیگر پاکستانی کرکٹر موجود تھے۔ سبھی دولہے کو نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات پیش کیے اور ان کی خوشیوں میں پوری طرح شریک نظر آئے۔ پاکستان سپر لیگ فرنچائزی لاہور قلندرس نے ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کے نکاح تقریب کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی منگنی گزشتہ سال انشا سے ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ہی لوگ دونوں کی شادی کے منتظر تھے۔ اب جبکہ شادی ہو گئی ہے تو سوشل میڈیا پر مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ افتخار احمد رضاخوانی نے ٹوئٹر پر کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’بہت بہت مبارک ہو! شاہین شاہ آفریدی سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی تقریب میں ساتھی کرکٹرز سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔‘‘
قومی آوازبیورو