Published From Aurangabad & Buldhana

’’پانچ کروڑ لے کر میں BJPکو پانچ لاکھ ووٹ دلا سکتا ہوں‘‘، بنگال کے شاہی امام کا اسٹنگ آپریشن

کلکتہ:۔ یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ پچھلے کچھ سالوں میں مساجد سیاسی حکمت عملی کے مراکز میں تبدیل ہوگئے ہیں‘ وہ بھی اس طرح کی سیاست جو نفرت پر مبنی ہو‘اور ہندوستان کے سماج کو باٹنے کے نظریہ پر بات کی جائے۔

مگر افسوس کی بات ہے کہ قوم کے خودساختہ ٹھکیدار جب پیسوں کے عوض مسلمانوں میں ہندوؤں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی بات کررہے ہیں۔

جہاں تک اسلامی تعلیمات کی بات ہے تو امن‘ سلامتی اور آشتی کا پیغام مذہب اسلام نے دنیا بھر میں عام کیا ہے مگر موجودہ دور کے خودساختہ مفتیان‘ علماء‘اور شاہی امام برسرعام جس وقت پیسوں کے عوض فرقہ پرستوں کے منصوبوں کو کامیاب بنانے کی بات کرتے ہیں تب ان کے مسلمانوں ہونے پر ہی سوال کھڑا ہوجاتا ہے۔

ایسی ہی ایک شخصیت کلکتہ کی شاہی ٹیپوسلطان مسجد کے امام خودساختہ عالم نورالرحمن برکاتی نے ٹائمز ناؤ کے اسٹینگ اپریشن میں یہ واضح طورکہتے نظر آرہے ہیں کہ ’’ اگر بی جے پی مجھے پیسے دیتی ہے تو وہ نہ صرف مغربی بنگال بلکہ ملک بھر میں بی جے پی موافق ماحول پید ا کرسکتے ہیں‘‘ ۔

مذکورہ اسٹینگ اپریشن میں متنازعہ نور الرحمن برکاتی کہہ رہے ہیں کہ ’’ پانچ کروڑ کے عوض آسانی کے ساتھ پانچ لاکھ مسلمانوں کو جمع کروں گا‘‘۔

یہ بڑی تشویش کی بات ہے کہ نورالرحمن جیسے خودساختہ عالم دین اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں کی وجہہ سے نہ صرف مغربی بنگال بلکہ ہندوستان بھر کے مسلمانوں کی شبہہ کو متاثر کررہے ہیں۔

ٹائمز ناؤ کے اس اسٹینگ اپریشن میں برکاتی کہہ رہا ہے کہ’’ جامعہ مسجد دہلی کا شاہی امام بخاری ہو یا پھر ٹیپوسلطان مسجد کا برکاتی ‘ اگر کوئی سیاسی پارٹی انہیں پیسے دیتی ہے تو وہ اسکی حمایت میں سڑکوں پر ضرور اترے گا اور ساتھ میں لاکھوں مسلمانوں کے سروں کا سمندر بھی ہوگا‘‘۔

اس ویڈیو میں برکاتی کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’’ جو پیسے سیاسی پارٹی ہمیں دے گی وہ پیسے اپنے لئے نہیں بلکہ ریالیوں میں آنے والے مسلمانوں میں بانٹے جائیں گے‘ او رکچھ پیسے میڈیا کو بھی دئے جائیں گے‘‘ ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!