Published From Aurangabad & Buldhana

ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کی جنوبی افریقہ پر فتح، امیدیں برقرار

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھارت کی خاتون ہاکی ٹیم نے ہفتہ کے روز جنوبی افریقہ پر جیت درج کر کے کوارٹر فائنل میں داخل ہونے امیدوں کو برقرار رکھا۔ پول اے کے اپنے میچ میں بھارت خواتین نے جنوبی افریقہ کو 4-3 سے شکست دی۔

بھارت کی خاتون ہاکی ٹیم کوارٹر فائنل میں داخل ہو پاتی ہے یا نہیں اس کا انحصار شام کو برطانیہ اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلہ پر ہوگا۔ اگر آئرلینڈ کی خواتین یہ مقابلہ جیت جاتی ہیں تو ہندوستانی خواتین کوارٹر فائنل سے باہر ہو جائیں گی۔


قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!