Published From Aurangabad & Buldhana

تم ہی سر بلند رہوگے اگر تم مومن ہو

پربھنی جماعت اسلامی ہند کا کامیاب ضلعی اجتماع عام ۔۔۔

پربھنی(عظیم احمد خان کے ذریعے ) :
جماعت اسلامی ہند ضلع پربھنی کی جانب سے عظیم الشان ضلعی اجتماع بہ عنوان” تم ہی سر بلند رہوگے اگر تم مومن ہو” کے تحت کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔اجتماع عام مورخہ ۲۲ جنوری ۲۰۲۳ کو عید گاہ میدان میں وسیع و عریض انتظامات کے تحت نظم و ضبط کے مظاہرہ کے ساتھ صبح ۱۰ بجے وقت پر شروع ہوا ۔اجتماع کی ابتداء مفتی مبین ندوی صاحب کی تذکیر بل القرآن سے ہوئی ۔اجتماع عام کو دو نشست میں تقسیم کیا گیا تھا ۔نشست اوّل اسلامی معاشرہ پر مبنی تھی جسمیں افتتاحی کلمات ناظم ضلع شاکر خان صاحب نے ادا کیے ۔حالات کی سنگینی اور قرآن و سنت کی رہنمائی اس عنوان پر معاون امیر حلقہ جناب ضمیر الدين قادری صاحب نے کلیدی خطاب فرمایا ۔جسمیں انہوں کہا کے ملک اور ریاست کے حالات جیسے بھی ہو ہمیں اللہ نے قرآن مجید اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے ہر قسم کی رہنمائی لینی چاہیے ۔اسلامی معاشرے میں بحثیت معلم ہمارا رول اس عنوان پر صدر معلمہ صدیقہ ثمر صالحا تی نے بہترین نکات کے ذریعے رہنمائی کی۔اسلامی معاشرے کی تعمیر نے زوجین کے کردار پر معروف فیملی کو نسلر ڈاکٹر مبشرہ فردوس نے بہترین رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ ہر صالح معاشرے کی تعمیر بہترین با ہمی تعلقات رکھنے والے زوجین سے ممکن ہے جو اپنے اولاد کی تربیت صالح اور اسلامی اصولوں پر کرتے ہیں ۔پہلے سیشن کا صدارتی خطاب عبدالجبار صدیقی نے اسلامی معاشرے اور ملک وہ ملت کی ترقی پر سیر حاصل رہنمائی کی ۔آخر میں اصلاح معاشرہ منصوبہ بند طریقے پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند پربھنی مولانا قیصر ہاشمی ہدائی نے عملی طریقوں سے واقف کروایا ۔دوپہر کے دوسرے سیشن کو بیداری ملت کے عنوانات میں تقسیم کیا گیا ۔جسمیں احمد صدیقی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جنتور کے تذکیر بل الحدیث سے ابتداء ہوئی ۔معروف سماجی و تعلیمی مقرر محمد شفیع فاروقی صاحب پا تھری نے نوجوانوں کی شاہین صفات پر روشنی ڈالتے ہوئے ملک و ملت کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ساتھ ہی یوتھ ونگ جماعت اسلامی ہند سے سید شہاب الدین نے نئی نسل کی رہنمائی پر طلباء و نوجوانوں سے خطا ب کیا ۔ اسی سیشن میں ملک کی معروف سماجی و تعلیمی شخصيت مجتبٰی فاروق صاحب رُکن مجلسِ شوریٰ جماعت اسلامی ہند نے ملک و ملت کی تعمیر میں ہمارا رول اس عنوان کے تحت رہنمائی کی اور کہا کہ ملت کو ملک میں درپیش مسائل میں ہر گز خوف و ہراس میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے بلکہ ان ناگزیر حالات میں بھی ہمی اسلامی نظام کو مضبوطی کے ساتھ پیش کرنے اور تعلیم و تربیت پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔

اجتماع کے آخر میں اختتامی خطاب سید ضمیر قادری صاحب معاون امیر حلقہ نے بہت اہم باتیں شرکاء کے سامنے رکھی اور کہ کے اللہ کا واضح فرمان ہے کی تم ہی سر بلند رہوگے اگر تم مومن ہو ،یقیناً سربلندی ہمارا ہی مقدر ہے لیکن ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صلاحیتیوں سے ،اپنی خدمات سے اور اپنے اخلاق سے ملک کی ضرورت بن جائیں ۔ آخر میں محمد صدیق خان نائب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند پربھنی نے اظہار تشکر پیش کیا ۔دونوں سیشن میں عبدالمنان خان اور مستقیم خان درانی نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔اجتماع میں پربھنی شہر و تعلقہ جات سے ہزاروں کی تعداد میں عوّام الناس نے شرکت کی بالخصوص خواتین نے بڑی تعداد میں اپنی شرکت درج کی ۔ساتھ ہی عوّام میں اجتماع کے تقاریر ،عنوانات ،اور نظم و ضبط کو سراہا گیا ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!