Published From Aurangabad & Buldhana

مہاراشٹر میں کورونا کے 2813 نئے معاملے درج

یو این آئی

اورنگ آباد/ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 2813 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس دوران ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔ جمعہ کو ہیلتھ بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔

ان نئے معاملات کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر7901628 اورہلاکتوں کی 147867 ہو گئی ہے۔ اس دوران 1047 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس کے ساتھ اب تک وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7742190 ہو گئی ہے۔ ریاست میں صحت یاب ہونے کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، جو 97.98 فیصد ہے، جب کہ شرح اموات 1.87 فیصد ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا کہ اس وقت ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد 11571 ہے، جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دریں اثنا، اورنگ آباد ضلع سے چار فعال مریض سامنے آئے ہیں، ان کی تعداد لاتور میں تین، بیڈ اور عثمان آباد میں دو دو ہے۔ دریں اثناء مہارٹھواڑہ کے چار اضلاع میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!