Published From Aurangabad & Buldhana

مہاراشٹر: مراٹھواڑہ کے متعدد علاقوں میں مانسون سے قبل بارش، دو ہلاک

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں مانسون شروع ہونے سے قبل ہی بارش ہوئی جس سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ ضلع اورنگ آباد کے منوت تعلقہ کے پلوڈی شیور میں پیر کی شام بارش کے دوران بجلی گرنے سے 19 سالہ کسان گیانیشور ترپلے کی موت ہوگئی۔ وہیں لاتور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کی وجہ سے 50 سالہ سنیتا کامبلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ اورنگ آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی چمکنے کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات یہاں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلے دو دنوں کے دوران 5.8 اور 21.4 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سون پیتھ سمیت ضلع پربھنی کے متعدد علاقوں میں تیز آندھی چلنے کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

عثمان آباد کے لوہرا تعلقہ میں بھی تیز بارش ہوئی۔ نیز گزشتہ شام ضلع ناندیڑ کے نیا گاؤں شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ بیڈ اور جالنا اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے مراٹھواڑہ میں بدھ تک بارش اور گرج کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!