Published From Aurangabad & Buldhana

مہاراشٹر: خطہ مراٹھواڑہ میں 265 نئے معاملے، 10 اموات درج

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 265 نئے کیسز اور دس اموات درج کی گئی ہیں۔ یہ جانکاری طبی حکام نے ہفتے کے روز دی ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے ذریعہ موصولہ تفصیلات کے مطابق اس خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا، یہاں 33 نئے کیس اور 5 اموات درج کی گیئں۔

اس کے بعد جالنا میں 14 نئے کیس اور 3 اموات، بیڈ میں 111 نئے کیسز اور 2 لوگوں کی موت، عثمان آباد میں 70 نئے معاملات، لاتور میں 16، پربھنی میں 14، ناندیڑ میں 6 اور ضلع ہنگولی میں صرف ایک ہی کیس سامنے آیا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8753 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 6079352 ہوگئی ہے۔ جبکہ 156 مریضوں کی موت ہو جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 122353 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بازیابی کی شرح اب 96.01 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 2.01 فیصد ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!