Published From Aurangabad & Buldhana

مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں 31جولائی تک بڑھایا لاک ڈاﺅن

24گزشتہ گھنٹوں میں 77 پولیس اہلکار کورونا پوزیٹو پائے گئے

ممبئی : مہاراشٹر میں کرونا کے بڑھ رہے معاملے کے پیش نظر مہاراشٹرا حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن کو 31 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ اسے "مشن بیگن اگین” کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے لئے تازہ ترین رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے حکومت نے کہا کہ ممبئی میٹرو پولیٹن خطے کے آس پاس کے علاقوں میں غیر ضروری سرگرمیوں کے لئے نقل و حرکت کو محدود ہونا ضروری ہے۔


وہیں مہاراشٹر پولیس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 پولیس اہلکار کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں اور 2 پولیس اہلکار کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ مہاراشٹرا پولیس میں کورونا وائرس کے فعال کیس کی تعداد اب 1030 ہے اور اس سے اموات کی کل تعداد 59 ہے۔


قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!