Published From Aurangabad & Buldhana

مودی حکومت کی ناکامی ہے کسان پریڈ کے دوران تشدد: شرد پوار

ممبئی : این سی پی سربراہ شرد پوار نے اپنے ایک بیان میں کسان پریڈ کے دوران دہلی میں ہوئے تشدد کے لیے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش کے کسان پرامن مظاہرہ کر رہے تھے، لیکن حکومت نے انھیں سنجیدگی سے نہیں لیا۔ ان کا صبر ختم ہو گیا جس کے بعد انھوں نے ’ٹریکٹر مارچ‘ نکالا۔ نظام قانون قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری تھی، لیکن وہ ناکام رہی۔ شرد پوار نے مزید کہا کہ ’’آج جو بھی ہوا اس کی حمایت کوئی نہیں کرے گا، لیکن اس کے پیچھے کے اسباب کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت سمجھداری دکھائے اور صحیح فیصلے لے۔‘‘


قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!