Published From Aurangabad & Buldhana

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو جھٹکا، دموہ سیٹ پر کانگریس کا قبضہ برقرار

یو این آئی

مدھیہ پردیش کے دموہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس نے برسراقتدار بھارتیہ جنتاپارٹی کو سخت جھٹکا دیتے ہوئے جیت حاصل کی اور سیٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔

اس سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس کےامیدوار اجے ٹنڈن نے 74641 ووٹ حاصل کرکے بی جے پی امیدوار راہل سنگھ لودھی کو 17063 ووٹوں سے شکست دی۔ بی جے پی امیدوار راہل کو 57578 ووٹ حاصل ہوئے۔ یہ سیٹ پہلے کانگریس کے قبضےمیں تھی لیکن کانگریس رکن اسمبلی راہل سنگھ لودھی کے استعفی دیکر بی جے پی میں شامل ہونے سے یہ سیٹ خالی ہوئی۔

اس سیٹ پر 17 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوئے تھے اور آج ووٹوں کی گنتی میں 22 امیدواروں میں سے کانگریس امیدوار اجے ٹنڈن نے پہلے ہی راؤنڈ میں برتری حاصل کرلی اور اس برتری کو آخر تک قائم رکھتے ہوئے اپنے نزدیک حریف راہل سنگھ لودھی کو شکست دیتے ہوئے سیٹ پر اپنا قبضہ جمالیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!