Published From Aurangabad & Buldhana

مدھیہ پردیش: جبل پور میں آٹو ڈرائیور کی بے دردی سے پٹائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھوپال: مدھیہ پردیش کے جبل پور میں معمولی سڑک حادثہ کے بعد ایک آٹو ڈرائیور کی بے دردی سے مار پیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ملزمان نے صرف ڈرائیور کی ہی پٹائی نہیں کی بکہ جو لوگ اسے بچانے کے لئے آگے آئے انہیں بھی گالیاں اور دھمکیاں دے کر بھگا دیا۔ یہ واقعہ ادھارتال تھانہ علاقہ شوبھا پور میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، ملزمان نے آٹو ڈرائیور کو بے دردی سے مارا پیٹا یہاں تک کہ وہ بے ہوش ہوگیا۔ بے ہوشی کی حالت میں بھی سیٹنگ کی پلیٹیں اس کے اوپر اٹھاکر پٹخی گئیں اور ڈرائیور کو بھی اٹھا کر سڑک پر پٹخا گیا۔ اس کے بعد ایک ملزم موٹرسائیکل پر اسے تھانے لے گیا اور روانہ ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تصادم کے بعد اسکوٹی سوار خاتون نے نوجوانوں کو بلایا اور انہوں نے آٹو ڈرائیور کو بے رحمی سے پیٹا۔ اتور کے روز پیش آئے واقعے کی وائرل ویڈیو پر پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ بہوگنا نے کہا، "ڈرائیور کے خلاف لاپروائی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور آٹو ڈرائیور کو زد و کوب کرنے والے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔”

ہندی روزنامہ امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ملزمان ابھیشیک دبے اور چندن سنگھ آٹو رکشہ ڈرائیور اجیت وشوکرما کو مبینہ طور پر پیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پٹائی سے ڈرائیور بری طرح سے زخمی ہو گیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (شمالی) اے جین نے بتایا کہ ان دونوں ملزمان کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کی شام شہر کے اتھارتال پولیس اسٹیشن کے علاقے میں اس آٹورکشہ ڈرائیور وشوکرما نے ایک اسکوٹی کو ٹکر مار دی تھی۔ اسکوٹی پر دو خواتین تھیں جنھیں حادثے میں کچھ چوٹیں آئیں۔ جین نے بتایا کہ حادثے کے بعد ان خواتین سے واقف کار دوبے اور سنگھ کار کے ذریعہ جائے وقوعہ پر آئے اور گاڑی سے اترنے کے بعد آٹورکشہ ڈرائیور کے ساتھ بدسلوکی کی اور اسے بری طرح سے پیٹا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے آٹورکشہ میں رکھی ہوئی لوہے کی راڈ اٹھا لی اور ڈرائیور کے سر، ہاتھ، پیر اور کمر پر وار کئے جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ جین نے بتایا کہ سکوٹی ڈرائیور کی شکایت پر آٹو رکشہ ڈرائیور کے خلاف بھی تیز رفتاری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!