Published From Aurangabad & Buldhana

مدراس ہائیکورٹ نے تو تیکورن میں باپ-بیٹے کی کسٹڈی میں ہوئی موت کے معاملے پر تامل ناڈو پولس کوکیاسمن

نئی دہلی : تامل ناڈو کے تو تیکورن میں پولس حراست میں باپ اور بیٹے کی موت کے بعد ملک بھر میں اس واقعے کو لیکر لوگوں میں غصہ پایا جارہا ہیں۔ معاملے کو لیکر سیاست بھی کی جا رہی ہے۔اس بیچ مدراس ہائیکورٹ نے اس معاملے میں تامل ناڈو پولس کو سمن جاری کیا ہے۔ کورٹ نے دو پولس افسران اور ایک کانسٹبل کو اس معاملے میں کورٹ میں منگل کو صبح 10:30بجے طلب کیا ہے۔مدراس ہائیکورٹ نے جج کی ایک رپورٹ کی بنیاد پر پولس اہلکاروں کے خلاف معاملہ شروع کیا ہے۔


وہیں دوسری جانب تامل ناڈو سرکار نے سی بی آئی کو سونپی ہے، تامل ناڈو کے وزیر اعلی کے۔ پلانیسوامی نے اتوار کو یہ بات کہی۔ وزیر اعلینے کہا کہ حکومت کے حکم سے مدراس ہائیکورٹ کو اطلاع کر دی جائیگی اور جانچ سی بی آئی کے سپرد کرنے سے پہلے عدالت سے اجازت بھی لی جائیگی۔

خبرایشیاءایکسپریس

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!