Published From Aurangabad & Buldhana

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا بیوی کو طلاق دینے کا اعلان

یو این آئی

سیاٹل: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ طلاق لے رہے ہیں اور 27 سال بعد ان کی شادی ختم ہونے والی ہے۔ یہ جوڑا دنیا کی سب سے بڑی نجی فلاحی تنظیم ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ‘ میں مل کر کام کرتا رہے گا۔

اس جوڑے نے ٹوئیٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے لیکن ہم بطور میاں بیوی اپنی زندگیوں کے اگلے مراحل میں ایک ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ’’ہم نے تین ناقابل یقین بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو پوری دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور بارآور زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکے‘‘۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!