Published From Aurangabad & Buldhana

لکڑ کوٹ کے علاقے میں وشوکرما ورکشاپ میں لگاتار تین دن چوری 70،000 سے زائد مالیت کا سامان چوری

جالنہ (محمد اظہر فاضل فوٹو مظہر سوداگر)
شہر کے لکڑ کوٹ علاقے میں واقع وشوا کرنا انجینئرنگ ورکشاپ میں لگاتار تین دنوں سے ہورہی چوریوں کے سبب کارخانہ داروں میں خوف ہ ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔کل چوروں نے اس ورکشاپ میں کامیاب نقب زنی کرتے ہوئے ستر ہزار سے زائد کے پارٹس کا سرقہ کرلیا ہے۔ورکشاپ کے مالک کے مطابق ، جالنہ شہر کے علاقے لکڑ کوٹ میں واقع وشوکرما سا میل کی انجینئرنگ ورکشاپ میں یہ چوری لگاتار تین دن سے جاری ہے۔ وشوکرما سا میل انجینئرنگ ورکشاپ کے مالک کیتن بھردیا نے پہلے ہی دن صدربازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائے تھی پولس نے زبانی سنکرد۔ تین دن انتظار کرنے کو کہا ۔

دوسرے دن ، دکان کے مالک نے دیکھا کہ چوری دوبارہ ہوئی ہے۔ دکان کے مالک نے دیکھا کہ چوری تیسری رات کو بھی ہوئی ہے۔ جالنا شہر کے لکڑکوٹ کے علاقہ میں وشوکرما انجینئرنگ ورکشاپ میں لگاتار تین بار چوری ہوئی جسمیں چوروں نے اسپیئر پارٹس ، لیتھ مشینیں اور دیگر سامان جسکی کل مالیت 70،000 سے 80،000 بتائی گئی ہے تاہم ، چوری کے خلاف ہفتے کے روز دوپہر تک صدر بازار پولس اسٹیشن میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

اسی طرح کی معلومات وشوکرما سامیل انجینئرنگ ورکشاپ کے مالک چیتن بھردیا نے ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!