Published From Aurangabad & Buldhana

فتاویٰ قربانی و حج (7)

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

سوال (36)
بکرے کے کان لمبائی سے پھٹے ہوئے ہوں تو کیا اس کی قربانی جائز ہے ؟
جواب :
اگر کان ایک تہائی حصے تک پھٹا ہوا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے _ اس سے زیادہ ہو تو جائز نہیں _

سوال (37)

کیا غیر مسلم قصاب سے قربانی کا جانور کٹوانا درست ہے ، اگر مولوی صاحب نیت پڑھ کر پیچھے ہٹ جائیں؟
جواب :
جانور کو کوئی مسلمان بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر ذبح کردے تو باقی کام غیر مسلم کرسکتا ہے _

سوال (38)
ایک بکرے کی 4 سینگیں ہیں _ کیا اس کی قربانی جائز ہے _
جواب :
جی ، اس کی قربانی درست ہے _

سوال(39)
جانور کو قربانی کے لیے خریدا تھا _ اچانک اس کی بینائی چلی گئی _ کیا اس کی قربانی جائز ہے ؟
جواب :
اندھے (جس کی دونوں آنکھوں میں بینائی نہ ہو) اور کانے (جس کی ایک آنکھ میں بینائی نہ ہو) جانور کی قربانی جائز نہیں _

سوال(40)
ایک شخص کے گاؤں میں عید الاضحٰی کی نماز دیر سے ہوتی ہے ، جب کہ پڑوس کے گاؤں میں جلدی ہوجاتی ہے _کیا وہ دوسرے گاؤں میں نماز پڑھ کر اپنی قربانی کرسکتا ہے ؟
جواب :
جی ہاں ، دوسرے گاؤں میں نماز پڑھ کر اپنی قربانی کی جاسکتی ہے ، چاہے اپنے گاؤں میں ابھی نماز نہ ہوئی ہو _

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!