Published From Aurangabad & Buldhana

شی جن پنگ نے بائیڈن کی دوطرفہ ملاقات کی تجویز کو ٹھکرایا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے چین کے صدر شی جن پنگ کو دوطرفہ ملاقات کی پیشکش کی جسے جن پنگ نے مسترد کر دیا۔ بائیڈن نے حال ہی میں جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دو طرفہ ملاقات کی پیشکش کی جسے چینی صدر نے ٹھکرا دیا۔

فنانشل ٹائمز نے کئی لوگوں کے حوالے سے ٹیلی فون کال پر بتایا کہ بائیڈن اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی کوشش میں ناکام رہے۔

اخبار نے خبر دی ہے کہ بائیڈن نے جن پنگ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی تھی ، لیکن چینی صدر نے ان کی پیشکش کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا کہ امریکہ کو اجلاس منعقد کرنے کے بجائے چین کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!