شیوسینا کے ایم ایل اے نتن دیشمکھ کی بیوی نے شوہر کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی
شیوسینا کے رکن اسمبلی نتن دیشمکھ کی بیوی پرانجلی دیشمکھ نے پیر کی رات سے اپنے شوہر کا فون نمبر موصول نہ ہونے کے بعد گمشدگی کی شکایت درج کرائی ہے۔
دیش مکھ سورت کے میریڈیئن ہوٹل میں شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے کے ساتھ ٹھہرے ہوئے تھے۔ مسٹر دیشمکھ کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
شری دیشمکھ بالاپور حلقہ سے شیو سینا کے ایم ایل اے ہیں۔ کل رات سے ان کا رابطہ نہیں ہے۔ وہ مسٹر شنڈے کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ مسٹر دیشمکھ کی بیوی نے اکولا سٹی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اپنی شکایت میں مسز دیشمکھ نے کہا کہ ان کا شوہر کل سے لاپتہ ہے۔
بعد میں معلوم ہوا کہ مسٹر دیشمکھ کو صبح سینے میں درد کے بعد سورت کے سیول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔
یو این آئی