Published From Aurangabad & Buldhana

شاہنواز عالم کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کا احتجاج، اجے کام اور ارادھنا مشرا گرفتار

لکھنؤ : اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کام للو اور کانگریس قانون ساز پارٹی کی قائد ارادھنا مشرا مونا کو لکھنؤ پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ یوپی کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے سربراہ شاہناز عالم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس کے ذریعے کانگریس کے سینکڑوں کارکنان پر لاٹھی جارج اور انہیں بھی حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس رہنما شاہنواز عالم کو سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل ہونے کی پاداش میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ پولیس نے انہیں غیر قانونی طریقہ سے گرفتار کیا ہے۔

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!