Published From Aurangabad & Buldhana

سی بی آئی نے جموں و کشمیر میں 37 مقامات پر لی تلاشی، اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک معاملے میں کی گئی کارروائی

محکمہ خزانہ کے اکاؤنٹس اسسٹنٹ بھرتی امتحان میں پیپر لیک ہونے کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) جموں و کشمیر میں 37 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔ سی بی آئی کے ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی گئی۔

تحقیقاتی ایجنسی نے محکمہ خزانہ میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی بھرتی کے لیے منعقدہ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں تقریباً 20 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔ ان لوگوں میں جے کے ایس ایس بی کی سابق رکن نیلم کھجوریا، سیکشن آفیسر انجو رینا اور میڈیکل آفیسر کرنیل سنگھ شامل ہیں۔

بورڈ نے گزشتہ سال 6 مارچ کو امتحان لیا تھا اور نتیجہ 21 اپریل کو شائع ہوا تھا۔ امتحان کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جموں، کٹھوعہ اور ریاسی اضلاع سے سب سے زیادہ امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔ اس کے بعد پیپر لیک اور دیگر بے ضابطگیوں کے الزامات لگے۔

امتحان میں بدعنوانی کے الزام کے بعد جموں و کشمیر حکومت نے اس کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ میں بنگلورو میں واقع ایک نجی کمپنی جے کے ایس ایس بی کے عہدیداروں، فائدہ اٹھانے والے امیدواروں اور دیگر کے درمیان مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ JKSSB نے بنگلورو کی ایک نجی کمپنی کو سوالیہ پرچہ ترتیب دینے کا کام سونپ کر قواعد کی خلاف ورزی کی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!