Published From Aurangabad & Buldhana

سپریم کورٹ نے مرکزی و ریاستی حکومتوں اور کسان تنظیموں سے کسانوں کے مسائل حل کرنے جاری کیا نوٹس

شیو سینا کی وزیر اعظم پر تنقید

سپریم کورٹ نے کسانوں کی تحریک کے خاتمے کے لئے ایک کمیٹی بنانے کے لئے کہا ہے۔ بھارتی کسان یونین اور دیگر کسان تنظیموں اور مرکزی حکومت کے نمائندے کمیٹی میں ہوں۔ مظاہرین کو ہٹانے کی درخواست پر مرکزی حکومت، پنجاب اور ہریانہ حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے اور کل تک جواب طلب کیا۔

وزیر اعظم چاہے تو کسانوں کا مسئلہ منٹ میں حل ہو جائے: شیو سینا
شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے کہا، ’’سرکار اگر چاہتی ہے تو کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر آدھے گھنٹے میں یہ مسئلہ ختم کر سکتی ہے۔ وزیر اعظم خود مداخلت کریں گے تو یہ پانچ منٹ میں حل ہو جائے گا۔ مودی جی اتنے بڑے لیڈر ہیں ان کی بات سبھی منیں گے۔ آپ (پی ایم) خود بات کیجئے، دیکھئے کیا کرشمہ ہوتا ہے۔‘‘

قومی آواز بیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!