Published From Aurangabad & Buldhana

سعودی شہزادی ریما بنت بندر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن منتخب

ریاض : سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی نے بین الاقوامی اولمپک اجلاس کے دوران شہزادی ریما بنت بندر کے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بیورو کی جانب سے گذشتہ جون میں شہزادی ریما بنت بندر کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ممبر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

شہزادی ریما بنت بندر اس وقت امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل وہ کھیلوں کی جنرل اتھارٹی کے سربراہ کے سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ خصوصی اولمپکس کے لیے سعودی فیڈریشن کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔


اپنی اس کامیابی پر شہزادی ریما نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ’’آئی او سی کی ممبر منتخب ہونے پر مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میری حمایت کرنے پر خادم الحرمین شاہ سلمان، عزت مآب ولی عہد اور شہزادہ عبد العزیز بن الفیصل (سعودی عرب اولمپک کمیٹی کے صدر) کا شکریہ۔ کھیلوں کی آفاقی زبان کے ذریعہ اپنی برادری کی خدمت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے،‘‘

آئی او سی ایگزیکیوٹو بورڈ کی جانب سے رکنیت کے لیے تین خواتین اور دو مردوں سمیت 5 امیدواروں کو نامزد کیا گیا تھا۔ شہزادی ریما اس عہدے کو حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ شہزادی نے اپنی تعلیم جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے حاصل کی ہے، جہاں سے انہوں نے میوزیم کی تعلیم کی ڈگری حاصل کی ہے

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!