Published From Aurangabad & Buldhana

سری لنکائی کرکٹروں نے انگلینڈ دورہ سے قبل معاہدہ پر دستخط کرنے سے کیا انکار

یو این آئی

کولمبو: سری لنکائی کرکٹروں نے انگلینڈ کے دورہ سے پہلے مرکزی معاہدہ میں شفافیت کے مبینہ کمی کے سبب معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سری لنکائی کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ گریڈیشن کے لئے استعمال کیے گئے ریٹنگ سسٹم میں وضاحت کی صاف کمی ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے مئی میں اپنے معاہدہ کرکٹرز کو برقرار رکھنے کے لئے پانچ پوائنٹ گریڈنگ نظام کا اعلان کیا تھا جس میں کارکردگی پیمانہ (50)، فٹنس (20)، لیڈرشپ (10)، پروفیشنلزم (10) اور مستقبل کی صلاحیت (10) میں سے پوائنٹ ملنے تھے۔

کھلاڑیوں کے چار گریڈ اے، بی، سی اور ڈی کے گریڈ ملنے تھے اور ہر گریڈ کو پھر تین سب سیکشن میں تقسیم کیا جانا تھا۔ کھلاڑیوں کو معاہدہ پر دستخط کرنے کے لئے تین جون آخری تاریخ مقرر کی گئی لیکن کھلاڑیوں نے اس پر عمل نہیں کیا اور اپنے اسٹینڈ پر قائم رہے۔ سری لنکائی کرکٹروں کو انگلینڈ کے دورہ پر جانا ہے جس میں انہیں تین ون ڈے اور تین ٹی۔20 مقابلے کھیلنے ہیں۔ سری لنکا کا انگلینڈ دورہ 23 جون سے شروع ہونا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!