Published From Aurangabad & Buldhana

ریاض : سعودی شاہی خاندان کے شہزادے متعب بن عبدالعزیز کا انتقال

سعودی شاہی خاندان کے شہزادے متعب بن عبدالعزیز 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اہم شخصیت اور شہزادہ معتب بن عبدالعزیز کا انتقال پیرکے روز ہوا جبکہ اُن کی نماز آج بعد نمازِعشاء مسجد الحرام میں ادا کی جائیگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ متعب مختلف سرکاری محکموں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے جبکہ انہوں نے ورزگار و آبادکاری، بلدیات، دیہی امور، پانی و بجلی کے وزیر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔


عرب میڈیا رپورٹ کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز 1931 کو ریاض میں پیدا ہوئے، وہ شاہ عبدالعزیز کے بیٹوں میں 17ویں نمبرپرتھے۔مرحوم نے ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکہ چلے گئے اور وہاں سے 1955 میں شعبہ سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے مملکت واپس آئے۔انہوں نے مکہ کے گورنر کی حیثیت سے بھی امور انجام دیے، اُن کے پاس آخری باربلدیات کی وزارت تھی البتہ اپنی عمر کی وجہ سے متعب بن عبدالعزیز نے 2009 سے ہی سرکاری امورانجام دینے سے معذرت کرلی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!