Published From Aurangabad & Buldhana

رواں سال خطبہ حج الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ پیش کریں گے؟

سعودی عرب :حرمین شریفین کی انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی منظوری سے امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کو خطبہ حج پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اب سے تھوڑی دیر میں، کورونا اور مہنگائی پر گھیرے گا حزب اختلاف
ڈاکٹر الشیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ مسجد حرام میں امام اور خطیب ہیں اور کبار علما کونسل کے رکن ہیں۔ انہیں اس بار میدان عرفات میں خطبہ حج پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ خیال رہے کہ خطبہ حج اہل اسلام کے دلوں پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گارجیئن اخبار کا خلاصہ، 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کی ہو رہی ہے جا سوسی، ہندوستان نے کیا خارج
الشیخ بلیلہ کو 18 اکتوبر2020ء کو سعودی عرب کی کبار علما کونسل کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 1395ھ کو مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر بلیلہ ام القریٰ یونیورسٹی میں الشریعہ کالج میں فقیہ اور اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی سے فقہ میں پی ایچ ڈی کیا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد مسجد حرام امامت اور خطابت کے فرائض انجام دینا شروع کیے۔ وہ اس کے ساتھ ساتھ طائف یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرکے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ۔ حامد القرشی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!