Published From Aurangabad & Buldhana

رضا ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی جالنہ کی جانب سے رشتوں کا کامیاب اجتماع منعقد

جالنہ (محمد اظہر فاضل فوٹو مظہر سوداگر)

رضا ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی جالنہ کی جانب سے اقصی فنکشن ہال دکھی نگر میں رشتوں کا اجتماع کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ہیں ۔۔
۔اس محفل کے صدر مجاہد نوری صاحب نے تمام مسلم کمیونٹیز سے وابستہ ضرورت رشتہ کرنے والوں کو واضح کرتے کہا کہ اس قسم کے اجتماعات وقت کی اب ضرورت بن چکا ہے اگر لوگ اس میں آگے آئیں اور اسمیں کام کریں تو ملت میں رشتوں کے لئے بیٹھی قوم کی بچیوں کو زبردست دلاسہ ملے گا۔۔ ان‌کیمپس کے منعقد کرنے کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکے گا کہ لڑکیاں بن بہائی نہ رہ سکے گی آج کے کیمپ میں خاص طور پر لڑکوں اور لڑکیوں کے خاندانوں کو بغیر جیہز اور ڈیمانڈ کے نکاح کی ترغیب بھی دلائی گئی۔اور تعلقات کے حوالے سے کچھ سمجھوتہ کریں جیسے کہ اگر لڑکی کی تعلیم کم ہے یا اس کا رنگ کم ہے تو اس لڑکی کے ساتھ رشتہ رکھیں اورایسی لڑکیوں سے شادی کرانے پر آمادہ کیا جائے-

اس سے معاشرے میں بہت سی تبدیلیاں وقوع پذیر ہو سکے گی۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ایوب خان اقصی سابق کونسلر جالنہ راشد ہاشمی شیخ یونس ، اشفاق پٹیل ، ظاہر صاحب سوداگر ، افسر بھائی چودھری ، مرزا انور بیگ، ناصر مولانا موجود تھے اس کیمپ میں کل 162 لڑکے اور لڑکیاں کا اندراج ہوا ہیں ۔بعد عصر تک یہ رشتہ کیمپ جاری رہا اور دعا پر اس کیمپ کا کامیابی سے اختتام عمل میں آیا۔۔۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!