Published From Aurangabad & Buldhana

دہلی میں کورونا بحران کے درمیان آکسیجن کی شدید کمی: کیجریوال

یو این آئی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے آکسیجن دستیاب کرانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہےکہ یہاں آکسیجن کا سنگین بحران ہے۔

کجریوال نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی جس کے بعد کہا کہ دارالحکومت میں آکسیجن کا سنگین بحران ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر مرکزی حکومت سے دہلی کو فوری طور پر آکسیجن مہیا کرانے اپیل کی۔ کچھ اسپتالوں میں چند گھنٹوں کے لئے آکسیجن باقی بچی ہے۔ دہلی میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ مرکزی حکومت سے بھی مستقل بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بڑے پیمانے پر آکسیجن اور بستروں میں اضافے کا کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے افسران کو دہلی میں آکسیجن بیڈ بڑھانے پر زور دینے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ دیکھا جارہا ہے کہ اسپتال میں آنے والے زیادہ تر مریضوں میں آکسیجن کی سطح کم پائی جارہی ہے۔ انہیں جلد از جلد آکسیجن دی جاسکے تاکہ ان کی صحت میں بہتری آسکے اور انہیں بہتر علاج مل سکے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آکسیجن بیڈوں میں اضافہ پر توجہ دی جارہی ہے اور آکسیجن بیڈوں میں اضافے کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!