Published From Aurangabad & Buldhana

دہلی-این سی آر کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں بھی آیا زلزلہ، ریکٹر پیمانے پر شدت 5.8 درج

ایک بار پھر دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ زلزلہ دوپہر تقریباً 2.30 بجے محسوس کیا گیا اور کچھ علاقوں میں تو لوگ گھبرا کر گھر سے باہر بھی نکل آئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے صرف دہلی-این سی آر میں ہی نہیں محسوس کیے گئے بلکہ اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں بھی محسوس ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ اور رام نگر میں زلزلہ سے زمین جب ہلی تو لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اتر پردیش کے سنبھل، مراد آباد، امروہہ، رامپور اور لکھنؤ میں بھی زلزلے کے جھٹکے صاف محسوس کیے گئے۔ کئی مقامات پر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ایک ہلچل دیکھنے کو ملی۔ شاہجہاں پور میں بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ شروعاتی جانکاری کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر پیمانے پر 5.8 درج کی گئی ہے۔ اس زلزلہ کا مرکز نیپال میں بتایا جا رہا ہے جس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر نیچے تھی۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ دہلی، یوپی، مدھیہ پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے آج محسوس کیے گئے ہیں۔ بہار اور ہماچل پردیش میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکوں کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

اتراکھنڈ سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ جوشی مٹھ بحران کے درمیان منگل کے روز گڑھوال اور کماؤں میں دوپہر تقریباً 2.29 بجے کئی حصوں میں زلزلہ آیا۔ علاوہ ازیں پتھورا گڑھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.8 میگنی ٹیوڈ رہی۔ چمولی ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر نند کشور جوشی نے بتایا کہ کچھ مقامات پر زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں، لیکن کہیں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!