Published From Aurangabad & Buldhana

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 742 نئے معاملے، 35 افراد فوت

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 کے 742 نئے کیس سامنے آئے اور 35 مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع طبی عہدیداروں نے پیر کے روز دی ہے۔ تمام ضلع صدر دفاتر سے یو این آئی کی جانب سے موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا یہاں انفیکشن کے 104 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 15 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 139 نئے کیس درج ہوئے اور 11 افراد کی موت ہوئی جبکہ بیڈ میں 181 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور 5 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اسی طرح عثمان آباد میں 104 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، پربھنی میں 41 نئے کیس اور ایک مریض کی موت، ہنگولی میں، 12 نئے معاملات اور ناندیڑ میں 107 نئے کیسز درج ہوئے جبکہ ہنگولی اور نانڈیڑ میں کوئی بھی مریض فوت نہیں ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 12,557 نئے کیس درج کیے گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 58,31,781 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 233 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 1,00,130 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 14,433 کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد بازیاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 55,43,267 ہوگئی ہے۔ اس وقت ریاست میں 1,85,527 فعال کیسز رہ گئے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!