Published From Aurangabad & Buldhana

خاتون مخالف وزیر اعلیٰ یوگی سے خواتین کو انصاف کی امید نہیں کرنی چاہیے : پرینکاگاندھی

لکھنؤ : مغربی اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں گزشتہ سال پیش آئے عصمت دری کے واقعات کی یاد دلاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرہ نے منگل کو کہا کہ خاتون مخالف سوچ رکھنے والے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے میعاد کار میں خواتین کو انصاف کی امید نہیں کرنی چاہئے، پرینکا واڈرہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج سے ایک سال پہلے ہاتھرس میں عصمت دری کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا اور اترپردیش حکومت نے متاثرہ کنبے کو انصاف و سیکورٹی دینے کے بجائے دھمکیاں دی تھیں اور ان سے بیٹی کے احترام میں آخری رسوم کی ادائیگی کا حق بھی چھین لیا تھا۔


پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’حکومت کے افسران و بی جے پی کے لیڈروں نے بیان دے کر ’عصمت دری‘ نہ ہونے جیسی باتیں کہی تھیں وہ پوری سرکاری مشنری کی توانائی متاثرہ کی کردار کشی کرنے میں خرچ کی گئی تھی۔ خواتین کے خلاف جرائم پر اتنا خراب رخ رکھنے والی حکومت کے سربراہ سے آب حساسیت کی توقع رکھ بھی کیسے سکتے ہیں۔ یوپی کے انچارج نے کہا کہ ’ویسے بھی یوپی کے وزیر اعلی خواتین مخالف سوچ کے ہیں۔ وہ کہہ چکے ہیں کہ خواتین کو آزاد نہیں ہونا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ یوپی کی سیاست میں حاشیہ پر کھڑی کانگریس کو نئی زندگی دینے کی بھرپور کوشش کر رہیں پرینکا واڈرہ یوگی حکومت کے کام کاج پر سوشل میڈیا کے ذریعہ حملہ کرتی رہی ہیں۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!