Published From Aurangabad & Buldhana

حکومت تہوار کے خلاف نہیں بلکہ کورونا کے خلاف ہے

تھانے میں واقع آکسیجن پلانٹ کے افتتاح کے دوران وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی وضاحت

دہی ہنڈی اور گنپتی سادگی سے منانے کی درخواست پر ہونے والی تنقیدو ں کا منگل کو وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کسی بھی تہوار کے خلاف نہیں بلکہ کورونا کے خلاف ہے۔ کورونا کوئی سرکاری پروگرام نہیں ہے۔ مرکز نے بھی ریاستی حکومت کو ان تہواروں کے دوران انفیکشن میں اضافے کے خوف سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے منگل کو ویڈو کانفرنس کے ذریعے تھانے کے اولا ماجھی واڑہ اسمبلی حلقہ میں رکن اسمبلی پرتاپ سرنائک کی جانب سے قائم کئے گئے آکسیجن جنریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔

وزیر اعلیٰ نے کسی کا نام لئے بغیر بی جے پی کے لیڈروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھیڑ بھاڑکر کے احتجاج کر رہے وہ کوئی آزادی کی جنگ نہیں لڑ رہے ۔ ان افراد کو مرکز کا حکم نامہ دیکھنا چاہئے جس میں کورونا کی تیسری لہر آنے کے خطرے کے پیش نطر تہواروں میں احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہےلیکن وہ شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈال کر بھیڑ کر رہے ہیں۔

شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے نے کہا کہ ’’دوسری لہر میں آکسیجن کی سب سے زیادہ ضرورت کورونا کے مریضوں کو تھی اور اسی لئے متذکرہ آکسیجن پلانٹ یقینی طو رپر شہریوں کے لئے کاگر ثابت ہوگا۔‘‘رکن پارلیمان سنجے راؤت نے پرتاپ سرنائک کی ستائش کی۔
۷آکسیجن پلانٹ کے بارے میں

پرتاپ سرنائک فاؤنڈیشن اور وی ہنگ چیریٹبل ٹرسٹ نے تھانے کے ماجھی واڑہ علاقے میں ریمنڈ کمپنی کے سامنے وی ہنگ پام کلب میں ایک مستقل آکسیجن پلانٹ شروع کیا ہے۔ یہ آکسیجن پلانٹ ۲۴؍ گھنٹے جاری رہے گا اور یہاں سے روزانہ ۱۲۰؍ سلنڈر دستیاب ہو سکیں گے ۔اس کام کیلئے تربیت یافتہ آپریٹرز اور عملہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس پلانٹ میں ہوا سے آکسیجن پیدا کرکے اور فلٹر کرکے سلنڈر میں بھری جائے گی۔ یہ بھی دعویٰ کیاگیا ہے کہ اس پلانٹ سے عوام کو مفت آکسیجن دستیاب ہوگی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!