Published From Aurangabad & Buldhana

جماعت اسلامی ہند کے سابق نائب امیر اور موجودہ تعلیمی بورڈ کے چیرمین نصری علی کا کورونا سے انتقال

جماعت اسلامی ہند کے سینئر رہنما، نصرت علی کا آج دوپہر انتقال ہوگیا۔ وہ چند روز قبل کورونا کا شکار ہوئےتھے اور الشفا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسپتال کے مطابق وہ پچھلے 15 دنوں سے شریک اسپتال تھے اور انکی حالت میں بہتری آرہی تھی۔ دون دن قبل انہیں ICUسے جنرل وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا لیکن اچانک انکا آکسیجن لیول گرنے سے آج بروز اتوار کو وہ انتقال کر گئے۔

نصرت علی صاحب جماعت کے قائم کردہ مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیرمین کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ سابق میں آپ جماعت اسلامی ہند اتر پردیش کے امیر پھر مرکز جماعت میں قیم جماعت اور اسکے بعد نائب امیر جماعت کی ذمہ داری بھی انجام دے چکے ہیں۔

نصرت علی صاحب کی نماز جنازہ مرکز جماعت اسلامی دہلی میں پڑھی گئی اور پھر انکی تدفین کے لئے انھیں انکے آبائی وطن میرٹھ، اتر پردیش لے جایا جائیگا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!