Published From Aurangabad & Buldhana

بھارت کے آئی ٹی پیشہ وروں کے لئے خوش خبری! امریکہ H-1B ویزوں کے لئے دوسری قرعہ اندازی کرے گا

واشنگٹن : یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے کہا ہے کہ امریکہ ایچ -1 بی (H-1B( ویزا کے کامیاب درخواست گزاروں کے لیے دوسری قرعہ اندازی کرے گا۔ اس فیصلے سے سیکڑوں ایسے بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز کو دوسرا موقع حاصل ہوگا، جو پہلے انتخاب میں ایچ1بی ویزا حاصل کرنے سے محروم رہ گئے تھے۔

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے کہا کہ اس نے رواں سال کے اوائل میں ایچ -1 بی ویزوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے دوران ایچ -1 بی ویزوں کی جو تعداد حاصل ہوئی ہے وہ ’کانگریس‘ سے منظور شدہ تعداد سے کم ہے، لہذا دوسری قرعہ اندازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایچ1بی ویزا ایک امریکہ سے باہر کے ان پیشہ ور افراد کے لئے جاری کیا جاتا ہے جو امریکہ میں ملازمت اختیار کرتے ہیں۔ آئی ٹی کمپنیاں ہر سال بھارت اور چین جیسے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے اسی ویزا پر انحصار کرتی ہیں۔

یو ایس سی آئی ایس نے ایک بیان میں کہا ، "ہم نے حال ہی میں فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں اپنے مالی سال 2022 کی عددی تقسیم کے لیے اضافی رجسٹریشن کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔ نئی قرعہ اندازی کے لیے درخواستیں 2 اگست سے 3 نومبر تک پیش کی جا سکیں گی۔‘‘

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!