Published From Aurangabad & Buldhana

بابری مسجد کی یوم شہادت: سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بابری مسجد کی یوم شہادت 6 دسمبر کے موقع پر ریاست میں امن وامان کے قیام کیلئے پولس افسران کو سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیرا علیٰ نے واضح لفظوں میں پولس افسران سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی گڑبڑی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ریاست کے تمام اضلاع کے پولس افسران ایس پی، پولس سپرنڈنٹ،آئی جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس دن کوئی بھی ایسا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دیں جس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوا۔وزیر اعلیٰ نے پولس افسران سے کہا کہ ہرایک تھانے کے ماتحت علاقوں کی سخت نگرانی کی جائے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں کئی ایسی تنظیمیں ہیں جو فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ہی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی قضیہ پر اپنا فیصلہ سنایاہے جس میں مسلم فریق کے حق ملکیت کو خارج کردیا ہے۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!