Published From Aurangabad & Buldhana

اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل کی کورونا رپورٹ آئی مثبت

نئی دہلی : آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل کی کورونا رپورٹ پوزیٹو آئی ہے، مگر طبیعت میں مستقل بہتری آرہی ہے۔ پہلے اطلاع دی گئی تھی کہ حضرت مولانا بدرالدین اجمل کی طبیعت بگڑ نے کے بعد 12 جولائی کی صبح ممبئی کے "Saifee Hospital میں داخل کیا گیا ہے۔ گرچہ 4 جولائی کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی تھی مگر 11 جولائی کو دوبارہ سمپل لیا گیا تھا جس کی رپورٹ میں کورونا پوزیٹو کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈاکٹروں نے فوری طور پر علاج شروع کر دیا اور طبیعت میں بہت بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق طبیعت میں مستقل بہتری آرہی ہے اسلئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔آج 13 جولائی کو پھر کورونا ٹیسٹ کے لئے سمپل دیا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!