Published From Aurangabad & Buldhana

اہم خبریں: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی دوسری شادی بھی ٹوٹ گئی، بیوی کِرن راؤ سے علیحدی کا اعلان

عامر خان کی دوسری شادی بھی ٹوٹ گئی ہے اور انہوں نے اپنی بیوی کرن راؤ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد آپسی مفاہمت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوڑے نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، ’’ان 15 سالوں میں ہم نے پوری زندگی اور خوشی کے تجربات کا اشتراک کیا اور ہمارے تعلقات اعتماد، محبت اور احترام پر مبنی تھے۔ اب ہم زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، جس میں ہم میاں بیوی کی طرح نہیں رہیں گے بلکہ شریک والدین اور ایک کنبہ کی طرح رہیں گے۔‘‘

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!