Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: 270 کروڑ کے تخمینہ سے بننے والی نئی سڑکوں کے کاموں کی فہرست میں اقلیتی علاقوں کی ایک بھی سڑک نہیں

رکن پارلیمنٹ اور ایم ایل اے کی جانب سے بھی تجویز کردہ تھی سڑکیں

اورنگ آباد:(رپورٹر)کارپوریشن حدود میں رکن پارلیمنٹ اور تمام ایم ایل اے کی جانب سے تجویز کردہ راستوں کو کانکریٹ کے ذریعہ از سر نو تعمیر اور مرمت کرنے کا فیصلہ کارپوریشن انتظامہ نے لیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق تجویز کردہ راستوں کی تعداد224ہے جس کی لمبائی 121.35کلو میٹر ہے جس کے لئے 207کروڑ86لاکھ827کا تخمینہ تیار کیا گیا ہے۔ان کاموں کے لئے کارپوریشن کی جانب سے یش انوویٹک سلوشین یعنی ایل ایل پی کے تحت تخمینہ تیار کیا گیا اس طرح کی اطلاع کارپوریشن انتظامیہ ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ راستوں کے لئے کارپوریشن نے جاری سال کے مالی جبٹ میں ۲/سو کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔انہوں نے ابھی تک ریاستی حکومت کی جانب سے راستوں کی از سرنو تعمیر اور مرمت کے لئے موصولہ فنڈ کی تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے اس فنڈ سے تیار کئے گئے راستوں کی تفصیلاتی معلومات فراہم کروائی۔کارپوریشن کے مطابق ریاستی حکومت نے راستوں کی تعمیر کے لئے ابتداء میں جو ۹۹/کروڑ ۴۸لاکھ روپئے فنڈ دیا تھا اس سے ۰۳راستے تعمیر کئے گئے اس طرح ریاستی حکومت نے جب دو بارہ راستوں کے لئے ۲۵۱کروڑ۸۵لاکھ روپئے کا فنڈ فراہم کیا تو اس فنڈ سے ۳۲/راستے تعمیر کئے گئے جن کی لمبائی 25.63کلو میٹر ہے کارپوریشن کے مطابق شہری راستوں کی تعمیر اور پل بنانے کے لئے ۷۱۳کروڑ ۲۲لاکھ روپئے درکار تھے بقایہ رقم کی تکمیل کے لئے SPVاور اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ دیگر کام شروع کئے ہیں۔

انہوں نے ۷۰۲کروڑ سے تعمیر ہونے والے سڑکوں کی تفصیلات معہ لمبائی اور چوڑائی اور ناموں کے ساھ ظاہر کی ہے مگر مذکورہ سڑکوں میں ایک بھی اقلیتی علاقے کی سڑکیں شامل نہیں ہے۔جن راستوں کا پریس نوٹ میں ذکر کیا گیا ہے ان میں بھی ایک بھی اقلیتی علاقوں کی نہیں ہے۔تقریباً اکثریتی علاقوں میں ہی کروڑوں روپئے مالیت کے تخمینہ سے سڑکیں تعمیر کئے جارہے ہیں۔جبکہ اس وقت شہر میں سب سے بڑی سڑکیں اقلیتی علاقوں کی ہے مگر اس جانب کوئی توجہ دینے والا نہیں اور نہ ان کی سننے والا کوئی دکھائی دے رہا ہے۔اقلیتی علاقوں کا حال حسب معمول رہے گا جبکہ اکثریتی علاقے ترقی کی ضامن ہوگا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!