Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: ‎اسکالرس گروپ آف اسکولس کی دونوں برانچ کے دسویں کے صد فیصد نتائج

۱۱ بچوں نے ۹۰% سے زیادہ اور ۳۴ بچوں نے ۸۰% سے زیادہ لائے نمبرات

‎ اورنگ آباد:(راست ) شہر اورنگ آباد اپنے علمی و تعلیمی اداروں کے لیے بے حد مقبول ہے۔ اس شہر میں تعلیم وتعلم کا معیار دیگر کسی بھی علاقے سے کم نہیں۔ یہاں کے تعلیمی شعبوں کی شہرت ملکی سطح پر ہے۔ شعبہ تعلیم ہی کے تحت اسکالرس انگلش اسکول ایک ایسا نام ہے جس نے اپنے بہترین کاوشات کی بنیاد پر مرٹھواڑہ بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔ امسال اسکالرس اسکول نے بارویں امتحانات کے نتائج ہی کی طرح دسویں کے امتحانات میں بھی سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔

‎بچوں کی محنت اور اساتذہ کی کوششوں نے شاندار نتائج کو پیش کیا ہے۔ نتائج لانے والے طلبہ میں میمونہ مہرین 95%، شیخ احیاء94.20%، شیخ محمد ریان 93%،خان ناصحہ 93%،سید شہزاد علی 92%،شیخ بریرہ92%،شیخ عبدل باسط92%،خان ادیبہ 91.20%،عائشہاحمرین 90.60%،صائمہ امیر الدین 90.60%جیسے طلبا و طالبات نے شاندار نتیجے پیش کیے ۔

‎ان طلبہ کی بہترین کامیابی پر اسکالرس گروپ آف اسکولس کے بانی جناب مجتبیٰ فاروق صاحب، محسنہ تبسم صاحبہ، نگراں جناب مجتبیٰ منیب، محترمہ ثناءشیخ صاحبہ، عائشہ نکہت صاحبہ، مجتبی مذکر صاحب و مجتبی مصعب صاحب کے علاوہ دونوں برانچس کی انجارج پرنسپل نے خصوصی طور پر تمام بچوں کو مبارکباد پیش کی ۔ طلبہ اور ان کے والدین کوجلسہ تہنیت میں مدعو کر اعزاز و احترام سے نوازا گیا ۔

‎اس موقع پر تمام اساتذہ و اسٹاف موجود تھا۔ ان کی جانب سے بھی گلہائے محبت اور تمام کو مبارکباد پیش کی گئی اور یہ اعادہ کیا گیا کہ اگلے سال بھی صد فیصد نتائج پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!