Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6730 ہوئی

اورنگ آباد : مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پیر کی صبح کورونا وائرس ( کووڈ-19) کے 217 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6730 تک پہنچ گئی۔ ضلع انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے 11 اموات ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 310 ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے 217 کیسز میں سے اورنگ آباد میونسپل سے 167 اور دیہی علاقوں سے 50 کیسز ہیں جن میں 120 مرد اور 97 خواتین ہیں۔

اس دوران 133 مریض صحتیاب ہوگئے جن میں 77 میونسپل علاقے سے اور 56 دیہی علاقوں کے مریض شامل ہیں اور ابھی تک ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 3374 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع میں 3046 کورونا کے فعال کیسز ہیں جن کا مختلف اسپتالوں اور کووڈ سینٹر میں علاج چل رہا ہے۔ ضلع میں ابھی تک کورونا کے 310 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!