Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد : مہاراشٹر میں کورونا کے 4165 نئے کیسز

یو این آئی

اورنگ آباد / ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4,165 نئے کیسز سامنے آئے اور تین اموات ہوئیں ۔
ہفتے کے روز جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ان نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں کیسز کی مجموعی تعداد 79,27,862 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,47,883 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا ریاست بھر میں 3,047 مریض صحتیاب ہوگئے اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 77,58,230 ہوگئی۔
ریاست میں اب تک 8,15,17,399 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور ان میں سے 79,27,862 افراد پازیٹو پائے گئے ہیں جو کہ 9.73 فیصد ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا کہ اس وقت ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں 21,748 مریض زیر علاج ہیں ۔
دریں اثنا ریاست کے مراٹھواڑہ علاقے سے 19 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں اورنگ آباد میں 10، لاتور میں چھ، عثمان آباد ضلع میں دو اور ضلع ناندیڑ میں ایک کیس شامل ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!